Tuesday, 12 May 2020
Friday, 8 May 2020
Drud Aya Salam Aya
شان رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک تازہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کرنا چاہتا ہوں...ملاحظہ فرمائیں:
نعت رسول پاک ؐ
مرے سرکار کا جب بھی کہیں اک بار نام آیا
ہراہل بزم کے لب پر درود آیا سلام آیا
میں اپنے گھر کو خوش بو سے معطر کرتا رہتا ہوں
درود پاک کا یہ مشغلہ بھی خوب کام آ یا
جہاد زندگانی میں رسول پاک ؐ کا اسوہ
عجب ہتھیار ہے جو کام میرے صبح و شام آیا
یتیموں اور بیواؤں کے آقا بن گئے والی
وأما السائل کا عرش سے جس دم پیام آیا
اطاعت رب کی ہے دراصل اطاعت شاہ بطحا کی
یہ ایسی بات ہے جس پر مرے رب کا کلام آیا
تعالی اللہ شب معراج یہ سرکار کا جلوہ
سبھی کے لب پہ جاری تھا اماموں کا امام آیا
محب اللہ رفیق قاسمی بھی اس میں شامل ہے
گروہ خاص جس کے ہاتھ میں کوثر کاجام آیا
کلام اور آواز: محب اللہ رفیق قاسمی
Tuesday, 5 May 2020
Mere Mustafa Aaye voice Mohibbullah Rafique Qasmi
نعتیہ کلام: میرے مصطفیٰ آئے
کلام: عزیز بلگامی
آواز: محب اللہ رفیق قاسمی
Wednesday, 29 April 2020
Book Ramzan aur Shaksi Irteqa
رمضان المبارک اورشخصی ارتقاء
رمضان المبارک کو تربیت اور شخصیت سازی کا مہینہ کہاجا تا ہے ۔اللہ اپنے بندوں کو اس ماہ کی اہم عبادت روزے کے ذریعے ایک خاص تربیت دیتاہے، جسے ’تقویٰ‘ کہتے ہیں، چنانچہ قرآن مجید نے روزے کی فرضیت کا مقصدواضح کرتے ہوئے کہاگیا ہے:لَعَلَّکُمْ تَتَّقُون:’’تاکہ تم میں تقوی صفت پیدا ہو۔‘‘روزہ تربیتِ نفس کا ایک اہم ذریعہ ہے، جو انسان کو صبراورنظم وضبط کا عادی بناتاہے ،کیوں کہ خواہشاتِ نفس پر قابوپانے کی بہترتربیت روزوں کے ذریعہ ہوتی ہے۔
تربیت زندگی کے تمام شعبوںمیں کام یابی اورمقاصدکے حصول کے لیے نہایت ضروری ہے۔اس کے بغیرکسی بھی مقصدمیں کام یابی حاصل کرنامشکل ہے۔ ہرچیزکی نشو و نمااور ارتقاء کے لیے تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔خواہ انسان کی علمی،عملی اورفکری لحاظ سے نشونماہویا خاندانی ،سماجی اور سیاسی اعتبارسے ارتقاء ۔
اس کتاب میں رمضان المبارک سے متعلق چند مضامین کو شامل کیا گیا ہے ۔امید ہے ان کے مطالعہ سے روزوں کو بامقصد بنایا جاسکے گا اور شخصیت سازی پر خصوصی توجہ دے کر اس ماہ مبارک کی ساعتوں سے بھرپور استفادہ کیا جاسکے گا۔ اللہ تعالی ہماری عبادتوں اور ریاضتوں کو شرف قبولیت بخشے اور ہماری شخصیت میں نکھار پیدا کرے۔ آمین
اسی طرح اس ماہ میں انسانوں کو عبادت و اطاعت، زبان اور شرم گاہ کی حفاظت، غریبوں اور حاجت مندوں کی حاجت روائی کی تربیت حاصل ہوتی ہے۔ اس کے ذریعہ وہ اس قابل ہوجاتا ہے کہ اللہ کی رضا کے مطابق زندگی بسرکرکے اس کے انعام (جنت ) کا مستحق بنائے اورجہنم کی آگ سے بچ سکے۔
درج ذیل لنک سے حاصل کر سکتے ہیں
محب اللہ قاسمی
نوٹ: یہ کتاب پی ڈی ایف فائل میں دستیاب ہے۔ خواش مند حضرات درج ذیل لیک سے حاصل کر سکتے ہیں:
Saturday, 14 March 2020
AAP ka PAAP
آپ کا پاپ ،این پی آر
کی جھپی
دہلی
فساد کے زخم ابھی بھرے نہیں ، لوگ ابھی اس درد سے کراہ رہے ہیں ۔ مگر این پی آر
کی قیامت خیز مصیبت جو پورے بھارت پر منڈلا رہی ہے، جس کے پیش نظر ملک کی تقریباً
درجن بھر ریاستوں نے این پی آر کو رد کرتے ہوئے نامنظور کرنے کا فیصلہ لیا ۔ ایسے
موقع پر جب سب کی زبان پر ایک ہی سوال ہو کہ کیا دہلی حکومت بھی دیگر ریاستوں کی
طرف این پی آر کے خلاف اسمبلی سے کوئی
پرستاؤ لائے گی ۔ جسے دیکھتے ہوئے دہلی اسمبلی نے اس پر غور کیا اور وزیراعلی نے
موقع کو غنیمت جانتے ہوئے دہلی فساد کے دوران اپنی مجرمانہ خاموشی اورسیاسی داؤ
پیچ میں خود ہی پھنس کر آپ نے جو پاپ کیا تھا، اس پاپ کو دھونے لیے این پی آر کی
مخالفت والی گنگا میں ڈبکی لگا لی ۔
عوام
بیچاری ،نفرت بھری سیاست کی دنیا میں اسے کوئی بھی ذرا سی پیارکی جھپی لگا دے ، اس
پر قربان ہو جاتی ہے۔ اس لحاظ سے عوام آپ
کی اس چھپی کو قبول کرتی ہے اور اسے خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ مگر کیاجنتا آپ کا
وہ مہا پاپ کبھی بھول پائے گی ۔ یا بطور آزمائش ابھی آپ کو ایسی مزید ڈبکیاں
لگانی ہوں گی؟
محب اللہ قاسمی
Subscribe to:
Posts (Atom)
Muslim Bachchion ki be rahravi
مسلم بچیوں کی بے راہ روی اور ارتداد کا مسئلہ محب اللہ قاسمی یہ دور فتن ہے جہاں قدم قدم پر بے راہ روی اور فحاشی کے واقعات رو نما ہو رہے ہیں ...