Friday, 8 May 2020

Drud Aya Salam Aya









شان رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک تازہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کرنا چاہتا ہوں...ملاحظہ فرمائیں:
نعت رسول پاک ؐ
مرے سرکار کا جب بھی کہیں اک بار نام آیا
ہراہل بزم کے لب پر درود آیا سلام آیا
میں اپنے گھر کو خوش بو سے معطر کرتا رہتا ہوں
درود پاک کا یہ مشغلہ بھی خوب کام آ یا
جہاد زندگانی میں رسول پاک ؐ کا اسوہ
عجب ہتھیار ہے جو کام میرے صبح و شام آیا
یتیموں اور بیواؤں کے آقا بن گئے والی
وأما السائل کا عرش سے جس دم پیام آیا
اطاعت رب کی ہے دراصل اطاعت شاہ بطحا کی
یہ ایسی بات ہے جس پر مرے رب کا کلام آیا
تعالی اللہ شب معراج یہ سرکار کا جلوہ
سبھی کے لب پہ جاری تھا اماموں کا امام آیا
محب اللہ رفیق قاسمی بھی اس میں شامل ہے
گروہ خاص جس کے ہاتھ میں کوثر کاجام آیا
کلام اور آواز: محب اللہ رفیق قاسمی

No comments:

Post a Comment

Muslim Bachchion ki be rahravi

 مسلم بچیوں کی بے راہ روی اور ارتداد کا مسئلہ محب اللہ قاسمی یہ دور فتن ہے جہاں قدم قدم پر بے راہ روی اور فحاشی کے واقعات رو نما ہو رہے ہیں ...