Sunday 28 July 2019

Story: DECISION فیصلہ

فیصلہ

شہلہ تم بھی نا عجیب لڑکی ہو۔شہرت کی بلندی پر بیٹھی ہر خاص و عام کی زبان پر تمہارا ہی چرچا ہے۔ اس کم عمری میں اتنی مقبولیت کوئی معمولی بات نہیں ہے۔اب تم ہر جواں لڑکی کی آئیڈیل ہواور کریئر بنانی والی لڑکیوں کی آئکن گرل بن چکی ہو۔اس کے باوجود بھی نہ جانے تم کن خیالات میں گم رہتی ہو۔

شہلہ اپنی سہیلی ششما کی باتیں سنتی رہی۔ پھر وہ اپنے خیالات میں گم ہو گئی۔ ششما یہ دیکھ کر جھنجھلا ئی اور بڑبڑاتی ہوئی وہاں سے جانے لگی”سوچتی رہو۔ اب تمہارا کچھ نہیں ہوگا۔

تب شہلہ نے جواب دیا۔ وہی تو میں بھی سوچ رہی ہوں کہ میں اتنی مشہور ہو گئی ہوں،مگر میرے رب کے یہاں میرا کچھ بھلا نہیں ہوگا۔جس خدا نے مجھے وجود بخشا، زندگی دی وہی مجھ سے راضی نہیں!

میں چمک دمک کی اس رنگین دنیا میں گم ہو چکی ہوں، میں اپنے رب کو بھول گئی ہوں۔ میری خاموش راتیں جس کی تنہائیوں میں جب میں ہوتی ہوں، تو میرا ضمیر مجھے آواز دیتا ہے اور اس کے سوالات مجھے بے چین کردیتے ہیں۔

ششما تمہیں نہیں معلوم! موت کی حقیقت، خدا کے سامنے جواب دہی کا احساس اور زندگی کی مقصدیت سے لاپرواہی نے مجھے اندر سے جھنجھور کر رکھ دیا ہے۔ میری روح مجھ سے پوچھتی ہے کہ شہلہ دوسرے لوگوں کی طرح ایک دن تمہیں بھی مرنا ہے۔ تمہاری زندگی یہ اس رب کی دی ہوئی امانت ہے جس نے سارے جہاں کو وجود بخشا ہے۔ اس کی مرضی کے خلاف اس میں تصرف خیانت ہے۔ میرا ضمیر مجھ سے کہتا ہے کہ مانا تم خوبصورت ہو، مغرور ہو اور ابھی کافی مشہور بھی ہو گئی ہو،مگر ذرا سوچو کیا یہ سب باقی رہنے والی چیز ہے؟ شہرت کی وہ عمارت جو تیرے رب کی ناراضگی کھڑی ہو۔ جس پر تیرا غرور جسے جب چاہے خداچور کر دے۔ یہ جوانی اور خوب صورتی جو چند روزہ ہے، بہ ذات خود تمہارااس میں کوئی کمال نہیں ہے۔ یہ صرف اوپر والے کی دین ہے۔ تو کیا تم اس کی نافرمانی میں اسے صرف کردوگی؟ یا خدا اپنے بندوں سے کیا چاہتا ہے اور اس کی مرضی کو جاننے کی کوشش کروگی؟اس کی دی ہوئی زندگی کاصحیح استعمال کروگی یا پھر اپنی مرضی سے اس کے غضب اورجہنم کے شعلوں کا شکار بنوگی؟

اپنے حسن و ادا کی نمائش کرنے والی اور اس کے سہارے شہرت بٹورنے والی لڑکیوں کی طرح تم بھی اسی گناہ کے کیچڑ میں جا دھنسو گی۔ جب کہ تم تو بنت حوا ہو،شرم و حیا تمہارا گہنا ہے۔ پاکیزہ زندگی تمہارا مقصد اور رب کی رضا تمہارا نصب العین ہے۔

ششما نے اس کی تمام باتیں بغور سننے کے بعد اس سے کہا: یہ بات تو ہے پر تم تو جانتی ہی ہو کہ یہ ایسا ماحول ہے، جہاں ہمیں یہ سب کرنا ہوگا اور یہی تو کریئر ہے جس کے سہارے آج تم اس بلند مقان پر ہو۔ تو کیا تم اس فلم نگری کو چھوڑ دوگی؟

اس کے جواب میں شہلہ نے برجستہ کہا: ”ہاں“میں ہر وہ جہاں اور کام چھوڑ دوں گی جو مجھے میرے مقصد حیات سے دور کردے اور میرے رب سے میرا تعلق توڑدے۔ مجھے اللہ نے اس لیے پیدا نہیں کیا کہ میں اس کی نافرمانی میں زندگی بسر کروں۔

ششما نے اسے پھر سمجھایا:سوچ لو۔ یہ مت بھولو کہ یہ شہرت تمہیں یوں ہی مل گئی ہے۔ بڑی محنت اور کوششوں سے تم نے مقام حاصل کیا ہے۔ اس نگری سے نکل کر تم کوئی پارسا نہیں ہو جاؤگی،لوگ تمہیں پرانی زندگی سے ہی یاد کریں گے۔ ان کے طعنوں کا شکار رہو گی۔

اس پر مسکراتے ہوئے شہلہ نے جواب دیا: میں یہاں کسی کی مرضی سے تو آئی نہیں تھی۔ اس لیے اب میں خود اپنی مرضی سے جا رہی ہوں تو مجھے اس میں کسی کی کوئی پرواہ نہیں۔ میں اپنے رب کو ناراض رکھ کر اس کی بغاوت کرتے ہوئے جینا نہیں چاہتی۔ مجھے اپنے رب کا قرب اور تعلق عزیز ہے اس کے لیے میں ہر طعنے سہنے کو تیار ہوں۔

تب ششما نے اس کی پیٹھ تھپتھاتے ہوئے کہا: جا میری جان،واقعی تیرا مذہب کتنا عظیم ہے، تجھے اپنے رب پر کتنا اعتماد ہے۔ واقعی اصل زندگی تو اوپر والے کے بنائے نیموں کے انوسار ہی بتانا چاہیے۔ اگر سارے لوگ ایشور کے نیم کا پالن کرنے لگے تو پھر دنیا میں کہیں کوئی بے حیائی، فحاشی اور ظلم و ستم نہیں رہے گا۔حیا عورتوں کا گہنا ہے بے حیائی تو اس کی مجبوری بن جاتی ہے اور اس مجبوری کو لوگ عورتوں کی آزادی تصور کرتے ہیں جو درحقیقت عورتوں تک بنا رکاوٹ پہنچنے کے لیے ظالم سماج کے ہت کنڈے ہیں۔ اب میں بھی اسلام کی اسٹڈی کروں گی۔

ششما بڑے جذباتی انداز میں اپنے باتیں بیان کر رہی تھی تب ہی ایک ڈائریکٹر آیا اور اس نے ششما کو آواز دی، ارے ششما تم یہاں بیٹھی ہو جلدی چلو، شوٹنگ کا ٹائم ہو رہا ہے۔ تمہارے آئی ٹم سانگ کا سیٹ تیار ہو ہے۔
شہلہ اسے حیرت بھری نظروں سے دیکھتی رہی اور اپنے فیصلے پر رب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:تھینک گاڈ!
محب اللہ قاسمی

Monday 22 July 2019

Mumin Buzdil Nahi

مومن بزدل نہیں ہوتا
تاریخ شاہد ہے کہ ظلم جتنا سہا گیا، اس پہ جس قدر خاموشی اختیار کی گئی یا انصاف میں جتنی تاخیر ہوتی رہی ،ظلم اسی قدر بڑھتا گیا، ظالموں کے حوصلے اسی قدر بلند ہوتے گئے. معاشرہ میں فساد اور انسانیت سوز واقعات اتنے ہی بڑھتے گئے۔ اس وقت پوری دنیا سمیت ہمارے وطن عزیز کا بھی یہی حال ہے۔ ظالموں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ اس پر اٹھنے والی آواز سختی سے دبائی جا رہی ہے۔مظلوم انصاف کا لفظ سننے کو ترستا ہوا دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے۔ مگر اسے انصاف نہیں ملتا۔ اس طرح بے قصور کی پوری زندگی محض الزام کی نذر ہوکر تباہ کر دی جا رہی ہے۔

ظلم سہنے کا یہ عالم ہے کہ پے در پے اس ظلم کا شکار کسی خاص مذہب یا گروہ کے لوگ نہیں ہوتے بلکہ پوری انسانیت اس کی زد میں ہے۔ خاص طور پر جب کوئی مسلمان یا پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھنے والا کوئی فرد ہو تو پھر اس کا خون بہانا ان ظالموں کے لیے کوئی بڑی بات نہیں رہ جاتی۔خواہ وہ بزرگ ہو یا ادھیڑ عمر کا یا پھر کوئی معصوم سا بچہ۔ نفرت کے سودا گر، سیاست کی روٹی سیکنے والے ان کے خون سے پیاس بجھا کر اپنے کلیجے کو ٹھنڈا کرتے ہیں۔جب کہ ان مٹھی بھر فاسد عناصر کو دنیا تماشائی بنی دیکھتی رہتی ہے اور ظلم پر لب کشائی کو جرأت بے جا یا مصلحت کے خلاف تصور کرتی ہے۔

دوسری طرف مسلمان جس کا فریضہ ہی دنیا میں اللہ کے بندوں کو معرفت الٰہی سے روشناس کرانا ،عدل و انصاف کے ساتھ امن و امان قائم کرنا اور ظلم و غارت گری کو جڑ سےختم کرنا ہے۔ وہ دنیا کی چمک دمک میں ایسا مست ہے کہ اسے عام انسان تو درکنار خود اپنے نوجوان ، بچے، بوڑھے کی شہادت اور ان کے بہیمانہ قتل پر بھی کچھ درد محسوس نہیں ہوتا ۔اگر کوئی اپنا قریبی رشتہ دار ہے تو چند روز آنسو بہا کر خاموش ہو جانا ، پھر چند ایام کے بعد ایسے ہی فساد کا شکار دوسرا کوئی مارا جاتا ہے، تو کچھ روز گریہ و زاری کر لینا اس کا مقدر بن چکا ہے۔ ہمارے قائدین، جو قوم و ملت کی قیادت کا فریضہ انجام دیتے ہیں، وہ اخبارات میں ان واقعات کی کھلی مذمت تو ضرور کرتے ہیں، مگر کوئی ایساٹھوس لائحہ عمل تیار کر کے عملی اقدام نہیں کر تے جس سے آئندہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں ، ان کی قیادت پر اعتماد بحال ہو اور دل و جان سے ان پر قربان ہونے کو تیار رہے.

جب کہ تاریخ نے انھیں ان کا مقام بتایا، اسلام نے ان کو ان کی ذمہ داری کا احساس دلایا، ماضی کے واقعات نے ان کو اپنے فریضہ کی ادائیگی کا سلیقہ سکھایا اور نعرہ تکبیر نے ان کے اندر حوصلہ دیا کہ وہ ظالموں کو لرزا بہ اندام کرتے ہوئے ان کے ہی میدان میں انصاف کا جھنڈا گاڑ دیں۔ اسلام نے سسکتی انسانیت کو جینے کے بنیادی حقوق دیے،ناحق قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیا۔ ساتھ ہی ظالموں کی سرکوبی کے لیے مسلمانوں کو باہمت، باحوصلہ اور بہادر بننے کی ترغیب دی۔مومن کو ایمانی اور جسمانی ہر اعتبار سے مضبوط بننے پر زور دیا۔ قرآن پاک اور احادیث رسول میں اس کی مثالیں موجود ہیں۔ بزدلی کو مومنانہ شان کے منافی قرار دیتے ہوئے مومن بزدلی کے قریب بھی نہ پھٹکے اور اس سے بچنے کے لیے اللہ سے دعا کرتے رہنے کی تعلیم دی۔

اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ، وَالْعَجْزِ وَالْكَسَلِ، وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ ، وَضَلَعِ الدَّيْنِ، وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ (بخاري)

اے اللہ! میں رنج و غم سے ،عاجزی و سستی سے،کنجوسی اور بزدلی سے، قرض کے غلبہ اور لوگوں کے تسلط سے تیری پناہ مانگتا ہوں

اللہ تعالی پر بھروسہ کرتے ہوئے جب تک ہم عمل کا رد عمل پیش نہیں کرتے اور اس رد عمل کے لیے ٹھوس لائحہ عمل تیار کرکے اسے عملی جامہ نہیں پہناتے تو دادری کے اخلاق سے جھار کھنڈ کے تبریز تک قتل و خوں ریزی کا طویل سلسلہ جاری رہےگا ۔ بلکہ یہ سلسلہ مزید دراز ہوتا چلا جائے گا.

ہم دنیا کی محبت میں گرفتار، بزدلی کے شکار اپنا سب کچھ ختم کر لیں گے۔ دنیا تو تباہ ہوگی ہی ، آخرت میں بھی خسارے کے سوا کچھ ہاتھ نہ آئے گا اور ہماری نسلیں ہمیں کوسیں گی کہ ہمارے آبا و اجداد نے اتنی قربانیاں دیں۔ ملک کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد کرایا اور بعد میں اپنے ہی لوگوں کے ہاتھوں غلام بنا لیے گئے۔ ہمارےاتنے سارے ادارے قائم تھے پھر بھی ہمارا دینی تشخص، بنیادی حقوق، اپنے مذہب پر کاربند رہنے کی آزادی سب سلب کر لی گئی اور ہمیں کیڑے مکوڑوں سے بھی بدتر حالات میں لاکھڑا کردیا۔

عقل مند انسان وہی ہے جو پرفریب دنیا کی چاہت سے آزاد ہو کر مسقبل کو بہتر بنانے کے لیے ماضی سے سبق لے کر حال میں اپنی پوری جد وجہد صرف کردے۔
(محب اللہ قاسمی)

SIO Stars Festival

Wednesday 10 July 2019

Mumin Buzdil Nahin

Wednesday 3 July 2019

Mob lynching ke Khelaf Awaz

ٹارگیٹ کیلنگ (ماب لنچنگ) کے خلاف زودار آواز
نصرت جہاں اور زائرہ وسیم کی خبروں کے بیچ ٹارگیٹ کیلنگ (ماب لنچنگ) کا درد ناک واقعہ دب سا گیا ہے۔ جب کہ آئے دن ایسے دل اندوہ واقعات رونما ہو رہے۔ انسانیت سوز ان واقعات پر ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘ کا نعرہ بلند کرنے والی حکومت خاموش کیوں ہے؟ اس پر کوئی ٹھوس قدم کیوں نہیں اٹھایا جا رہا ہے؟ کیا مسلمانوں نے اسی لیے بھارت کو انگریزوں کی غلامی سے آزادی کی خاطر اس سرزمین کو اپنے خون سے لال کیا تھا کہ یہاں اس کے بھائی کی شکل میں رہنے والے درندے اسے پیٹ پیٹ کر مار ڈالے اور لا ان آرڈر کی دھجیاں بکھیر کر ٹاگٹ کیلنگ کی جائے؟
یہ ماب لنچنگ نہیں بلکہ ٹارگیٹ کیلنگ ہے۔ ماب لنچنگ کا نام دے کر ایسے خطرناک جرم کو ہلکا نہ کیا جائے۔ موت کا درد کیا ہوتا ان درندہ صفت انسانوں کو کیا معلوم جو کبھی، کہیں بھی، معصوم انسان کا خون بہا کر اپنی حیوانیت کی پیاس بجھاتے ہیں۔ اگر ان درندوں کو یوں ہی چھوڑ دیا گیا اور اس پر قابو نہ پایا گیا تو ہندوستان کی ترقی کا خواب محض خواب رہ جائے گا، چاروں طرف ویرانہ ہوگا جس کے سناٹے میں مظلوم بے کسوں بے بسوں کی چینختی سسکتی آنہیں سنائی دے گی۔
اس لیے اس اہم مسئلہ پر بہت ہی سنجیدگی کے ساتھ زوردار انداز میں حکومت سے مطالبہ کیا جائے، وزیروں اور منتریوں سے ملاقات کی جائے، کہ ایسے خطرناک مجرموں پر فوری اور سخت کارروائی کرے۔
دوسری جانب مسلمانوں کو بھی ایسے درندوں سے حفاظت اور ان سے نپٹنے کے لیے عملی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے. اپنی جان کی حفاظت کے لیے کوشش کرنا ان کا بنیادی حق ہے اور ظالم کو ظلم سے روکنا اس کا دینی فریضہ ہے۔ ساتھ ہی اللہ تعالی سے دعا بھی کرنی چاہیے:
اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوذُبِکَ مِنَ الھَمِّ وَ الحُزنِ وَ العِجزِ وَ الکَسَلِ وَ الجُبنِ وَ البُخلِ وَ ضَلَعِ الدَّینِ وَ غَلبَۃِ الرِّجَالِ۔ (صحیح بخاری)

اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں فکر سے اور غم سے اور عاجزی سے اور سستی سے اور بزدلی سے اور بخل سے اور قرض چڑھ جانے سے اور لوگوں کے غلبہ سے۔
اللہ تعالی ہماری دعاؤں کو قبول کرے اور ہمیں حوصلہ عطا کرے آمین۔
)محب اللہ قاسمی(

Tuesday 2 July 2019

Rub ke taraf laut

رب کی طرف لوٹ

    زائرہ وسیم کوئی پہلی لڑکی نہیں جس کی روح نے اسے آواز دی ہو اور وہ پر فریب دنیا کی لذتوں اور بے حیائی کے تعفن زدہ ماحول کو اپنے مالک حقیقی سے تعلق جوڑنے کے لیے چھوڑنے کا فیصلہ لیا ہو اور اپنے اس فیصلے کو دنیا کے سامنے برجستہ پیش کرنے کے لیے واضح اور طویل تحریر لکھی ہو.

    بلکہ ہر وہ انسان جس کے ایمان کی حلاوت اس کے دل میں ہو اور اس کی لذت سے انسان آشنا ہو جائے تو اسے اطاعت ربانی کے سوا سب کچھ پھیکا نظر آتا ہے. پھر اسے گناہوں کی بستی میں گھٹن محسوس ہوتی ہے اور وہ بے حیائی کے ماحول میں جی نہیں. نور الہی اسے اندھیرے سے کھینچ کر واپس باحیا خوش گوار اور پاکیزہ زندگی کے ماحول میں لے آتا ہے.

    ایک مسلمان سے اس کا دین ایمان اور اپنے مذہب پر چلنے کی آزادی کسی نہ کسی سبب چھین لی جائے جو اس کی زندگی کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔ پھر اس کی دولت، شہرت اور مرتبت اس کے کس کام کی۔

    یہی وجہ ہے کہ انسان خواہ ذلت و رسوائی کی پستی میں ہو یا پھر شہرت و مقبولیت کی بلندی پر، اگر وہ محسوس کرتا ہے کہ اپنے دین مذہب اور شریعت کے خلاف زندگی گزار کر جہنم کی طرف بھاگا چلا جا رہا ہے تو اس کا پاکیزہ نفس اسے ملامت کرتا ہے اور اس کی بے چین روح اسے واپس اپنے رب کی اطاعت کی طرف لے آتی ہے۔ گویا کوئی اس سے کہہ رہا ہو ففروا الی اللہ (دوڑو اپنے اللہ کی طرف).

    یہ عمل کبھی، کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ فطرت سلیمہ کا یہی تقاضا ہے کہ وہ اپنے رب کی طرف پلٹے اور کائنات کے خالق و مالک کی مرضی کے مطابق اپنا مقصد حیات متعین کرکے دونوں جہاں میں کامیابی حاصل کرے۔

    خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کے اندر یہ کیفیت پیدا ہوتی ہے اور وہ دنیا کی پر فریب، عارضی چمک دمک اور اس کے کھوکھلے پن کو الوداع کہہ کر واپس اپنے رب کی طرف پلٹتے ہیں اور اس راہ حق میں پیش آنے والی تمام آزمائشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں.
ایسے لوگ جب اپنے رب کے حضور پیش ہوتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اس سے کہتا ہے.

’’اے نفس مطمئنہ اپنے رب کی طرف لوٹ آ اس حال میں کہ تو اپنے رب سے راضی ہو۔ تو تو میرے بندوں میں شامل ہو جا اور میری جنت میں داخل ہو جا۔‘‘
(محب اللہ قاسمی)

Monday 1 July 2019

Chamanistan ko lyenchistan na banayen

چمنستان کو لنچستان نہ بنائیں
ہجومی دہشت گرد پیٹ پیٹ کر بے بس، بے قصور انسانوں کی جان لے رہے ہیں اور ایسے خونخوار مجرم آزاد گھوم رہے ہیں، انھیں سزا دینے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہو جس کے سبب یہ خونی کھیل مسلسل جاری ہے.

اگر یہی پالیسی ہے تو یہ کیسی پالیسی ہے؟ یہ کہاں کا انصاف ہے؟ کیا ہمارا ملک انگریزوں سے اسی لیے آزاد ہوا تھا کہ اپنے لوگ اس پر ظلم ڈھائیں اور ان کی لنچنگ کریں۔ کیا ان باتوں سے دیش ترقی کر لے گا؟ کیا ان باتوں سے مہنگائی میں کمی آجائے گی؟ بے روزگاری ختم ہو جائے گی؟
یاد رکھیے! دیش کی ترقی عدل و انصاف اور ملک کے وکاس میں ہے، ان کا وناش کر کے قوم کا اعتماد اور وشواش کبھی حاصل نہیں کیا جا سکتا. بھلے ہی آپ ایوان میں اعتماد حاصل کر لیں. پر نہ بھولیں کہ عوام پارلمنٹ کا نمائندہ بنا کر اس لیے بھیجتی ہے کہ وہ اس کے ساتھ عدل و انصاف کرے اور ان کے لیے خوشحالی اور ترقی کےمواقع فراہم کرے اور کہیں کوئی ظلم و ستم کا بازار گرم ہو رہا ہے تو اس پر روک لگائے اور امن و محبت کا ماحول بنانے کی کوشش کرے. یہ نہیں کہ ملک کا امن و امان غارت ہو اور اسے لنچستان بنایا جائے اور یہ تماشائی بن کر مجرمانہ خاموشی اختیار کرے

ہندوستان میں امن و امان اور خوشحالی کی بحالی کےلیے نفرت کی اس سیاست کو ختم کرنا بے حد ضروری ہے۔ اس لیے ہم اپنے ملک کے تمام بھائیوں سے گزارش کرتے ہیں کہ پیار و محبت کی علامت کہا جانے والا تاج محل والے ملک اور چمنستان کو لنچستان نہ بنائیں۔

ملی قائدین و سیاسی و رہنما یہ بتائیں کہ بے چاری غریب عوام جو آپ کو اپنا لیڈر اور رہبر مان رہی ہے جب ان کی جان ہی سلامت نہ رہے تو آپ کن کی قیادت کریں گے؟ اور کن کے رہنما کہلائیں گے؟ قائدین ملت قیادت کی ذمہ داری کو بالائے طاق نہیں رکھ سکتے. ظلم و زیادتی کے سیلاب کو روکنے کے لیے ٹھوس قدم اٹھانا ہوگا ورنہ یہ سب کچھ بہا کر لے جائے گا. مظلوم کی ان سسکیوں میں جہاں ظالم کے خلاف بد دعائیں ہیں وہیں قائدین سے فریادیں اور آہیں بھی. انھیں محسوس کیجئے!
آئندہ کوئی ماب لنچنگ کا شکار نہ ہو اس کے لیے تیاری ہو صرف ڈرے سہمے رہنے سے کوئی فائدہ نہیں! یقینا مومن ظالم نہیں ہوتا مگر اس پر ظلم ہو یا کوئی اس پر ظلم کرے تو وہ اسے بے چارگی کے ساتھ بھی نہیں سہتا بلکہ مومن تو بہادر بے خوف زندگی جیتا ہے اور ظالموں کو ظلم سے روکتا ہے۔
اللہ تعالٰی مظلومین کی مدد فرمائے، قائدین کو احساس ذمہ داری دے اور ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچائے. آمین-
#mob_lynching
محب اللہ قاسمی

Turky & Sirya Zalzala

 ترکی و شام میں زلزلے کی تباہ کاری اور انسانیت کی ذمہ داری محب اللہ قاسمی انسان جس کی فطرت کا خاصہ انس ومحبت ہے ۔ اس لیے اس کا ضمیر اسے باہم...