اے بابری مسجد-----!
محب اللہ قاسمی
سینے پہ ترے جب بھی
وہ مندر بنائیں گے
اے بابری مسجد تجھے
ہم پھر بنائیں گے
دنیا کی عدالت سے بھی ثابت یہی ہوا
مسجد کیلئے کوئی بھی
مندر نہیں ٹوٹا
مسجد کی جگہ بت کدہ
شاطر بنائیں گے
اے بابری مسجد تجھے
ہم پھر بنائیں گے
مسجد گرانے والوں کو
ثابت کیا مجرم
قبضہ بھی انھیں دیدیا
جو لوگ تھے ظالم
ظالم اسی زمین پہ
مندر بنائیں گے
اے بابری مسجد تجھے
ہم پھر بنائیں گے
دنیا کو پتہ ہے کہ ہے
مسجد خدا کا گھر
تعمیر کی گئی تھی وہ
جائز زمین پر
مندر وہاں پہ کس طرح
آخر بنائیں گے
اے بابری مسجد تجھے
ہم پھر بنائیں گے
تیرے لیے تو جان بھی
قربان کیا ہے
تجھ پر مٹیں گے ہم نے
یہ ایمان کیا ہے
تجھ کو تری جگہ تری
خاطر بنائیں گے
اے بابری مسجد تجھے
ہم پھر بنائیں گے
ان شاء اللہ تعالیٰ