مسلم پرسنل لا
ہر اک مومن کے دل کی ہے سدا مسلم پرسنل لا
نہ بدلا ہے نہ بدلے گا مرا مسلم پرسنل لا
نہ بدلا ہے نہ بدلے گا مرا مسلم پرسنل لا
بہت قوت سے رکھو تھام کر اسلام کا پرچم
چلو رب کی شریعت پرزمانہ ہو بھلے برہم
یہی قانون قدرت ہے یہی آقا کی چاہت بھی
اسی رہ پر تمہیں چل کر ملے گی کل کو جنت بھی
ہر اک مومن کے دل کی ہے سدا مسلم پرسنل لا
نہ بدلا ہے نہ بدلے گا مرا مسلم پرسنل لا
نہ بدلا ہے نہ بدلے گا مرا مسلم پرسنل لا
طلب عہدے کی ہے ہم کو نہ چاہت ہے حکومت کی
ہمیں تو فکر ہے ہر حال بس اپنے شریعت کی
تم یکساں حکم نافذ کرنہیں سکتے ہو بھارت میں
لٹا دیں گے ہم اپنی جان بھی راہ شریعت میں
ہر اک مومن کے دل کی ہے سدا مسلم پرسنل لا
نہ بدلا ہے نہ بدلے گا مرا مسلم پرسنل لا
نہ بدلا ہے نہ بدلے گا مرا مسلم پرسنل لا
ہمارے عائلی قانون کوآسان رہنے دو
ہمارے ہاتھ میں قرآن ہے قرآن رہنے دو
شرافت سے رہو ورنہ بہت پچتاؤگے تم بھی
پریشاں ہم اگر ہوں گے سکوں نہ پاؤگے تم بھی
ہر اک مومن کے دل کی ہے سدا مسلم پرسنل لا
نہ بدلا ہے نہ بدلے گا مرا مسلم پرسنل لا
نہ بدلا ہے نہ بدلے گا مرا مسلم پرسنل لا
دلوں میں جن کے
رہتا ہے ہمیشہ نور ایمانی
ہے ان کی جان پرراہ شریعت کی نگہبانی
ہمارے حق میں یا تو فیصلہ تحریر سے ہوگا
نہیں تو فیصلہ اسلام کی شمشیرسے ہوگا
ہر اک مومن کے دل کی ہے سدا مسلم پرسنل لا
نہ بدلا ہے نہ بدلے گا مرا مسلم پرسنل لا
نہ بدلا ہے نہ بدلے گا مرا مسلم پرسنل لا
شعور زندگی جس نے زمانے کو سکھایا ہے
سبق ہم نے اسی مسلم پرسنل لا سے پایا ہے
مخالف لاکھ ہوجائے وہ کچھ بھی کر نہیں سکتے
جو ہم میداں میں آجائیں کسی سے ڈر نہیں سکتے
ہر اک مومن کے دل کی ہے سدا مسلم پرسنل لا
نہ بدلا ہے نہ بدلے گا مرا مسلم پرسنل لا
نہ بدلا ہے نہ بدلے گا مرا مسلم پرسنل لا
(شاعر نامعلوم)