Wednesday, 21 March 2018

Ghazal : Bas wo INSAN sab se Behtar hai

غزل

بس وہ انسان سب سے بہتر ہے
جس کا دل الفتوں کا ساگر ہے

اس کا جینا بھی کوئی ہے جینا 
جس کا یاور نہ کوئی دلبر ہے

وہ نہ جنت میں جا سکے گا کبھی
کرتا ماں باپ کو جو بے گھر ہے

یہ خموشی ہی جان لے لے گی 
کہہ دے جو بات دل کے اندر ہے

سر کہیں پر وہ جھک نہیں سکتا 
جو خمیدہ خدا کے در پر ہے

وہ کسی سے کبھی نہیں ڈرتا 
اپنے اللہ کا جسے ڈر ہے

کتنا ارزاں لہو ہے انساں کا 
’ہر طرف خون سے زمیں تر ہے‘

کشتی جیون کی ہے بھنور میں رفیقؔ 
بس امیدِ خدائے بر تر ہے

 محب اللہ رفیقؔ 

No comments:

Post a Comment

Muqabla Momin kis Shan

  مقابلہ مومن کی شان  اس وقت اہل ایمان کے سامنے کئی محاذ پر مقابلہ آ رائی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ امت کا ہر فرد بیدار ہو اور اپنے اپنے حصہ ...