Wednesday 3 July 2019

Mob lynching ke Khelaf Awaz


ٹارگیٹ کیلنگ (ماب لنچنگ) کے خلاف زودار آواز
نصرت جہاں اور زائرہ وسیم کی خبروں کے بیچ ٹارگیٹ کیلنگ (ماب لنچنگ) کا درد ناک واقعہ دب سا گیا ہے۔ جب کہ آئے دن ایسے دل اندوہ واقعات رونما ہو رہے۔ انسانیت سوز ان واقعات پر ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘ کا نعرہ بلند کرنے والی حکومت خاموش کیوں ہے؟ اس پر کوئی ٹھوس قدم کیوں نہیں اٹھایا جا رہا ہے؟ کیا مسلمانوں نے اسی لیے بھارت کو انگریزوں کی غلامی سے آزادی کی خاطر اس سرزمین کو اپنے خون سے لال کیا تھا کہ یہاں اس کے بھائی کی شکل میں رہنے والے درندے اسے پیٹ پیٹ کر مار ڈالے اور لا ان آرڈر کی دھجیاں بکھیر کر ٹاگٹ کیلنگ کی جائے؟
یہ ماب لنچنگ نہیں بلکہ ٹارگیٹ کیلنگ ہے۔ ماب لنچنگ کا نام دے کر ایسے خطرناک جرم کو ہلکا نہ کیا جائے۔ موت کا درد کیا ہوتا ان درندہ صفت انسانوں کو کیا معلوم جو کبھی، کہیں بھی، معصوم انسان کا خون بہا کر اپنی حیوانیت کی پیاس بجھاتے ہیں۔ اگر ان درندوں کو یوں ہی چھوڑ دیا گیا اور اس پر قابو نہ پایا گیا تو ہندوستان کی ترقی کا خواب محض خواب رہ جائے گا، چاروں طرف ویرانہ ہوگا جس کے سناٹے میں مظلوم بے کسوں بے بسوں کی چینختی سسکتی آنہیں سنائی دے گی۔
اس لیے اس اہم مسئلہ پر بہت ہی سنجیدگی کے ساتھ زوردار انداز میں حکومت سے مطالبہ کیا جائے، وزیروں اور منتریوں سے ملاقات کی جائے، کہ ایسے خطرناک مجرموں پر فوری اور سخت کارروائی کرے۔
دوسری جانب مسلمانوں کو بھی ایسے درندوں سے حفاظت اور ان سے نپٹنے کے لیے عملی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے. اپنی جان کی حفاظت کے لیے کوشش کرنا ان کا بنیادی حق ہے اور ظالم کو ظلم سے روکنا اس کا دینی فریضہ ہے۔ ساتھ ہی اللہ تعالی سے دعا بھی کرنی چاہیے:
اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوذُبِکَ مِنَ الھَمِّ وَ الحُزنِ وَ العِجزِ وَ الکَسَلِ وَ الجُبنِ وَ البُخلِ وَ ضَلَعِ الدَّینِ وَ غَلبَۃِ الرِّجَالِ۔ (صحیح بخاری)

اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں فکر سے اور غم سے اور عاجزی سے اور سستی سے اور بزدلی سے اور بخل سے اور قرض چڑھ جانے سے اور لوگوں کے غلبہ سے۔
اللہ تعالی ہماری دعاؤں کو قبول کرے اور ہمیں حوصلہ عطا کرے آمین۔
)محب اللہ قاسمی(


No comments:

Post a Comment

Turky & Sirya Zalzala

 ترکی و شام میں زلزلے کی تباہ کاری اور انسانیت کی ذمہ داری محب اللہ قاسمی انسان جس کی فطرت کا خاصہ انس ومحبت ہے ۔ اس لیے اس کا ضمیر اسے باہم...