Wednesday 20 October 2021

Yadgar Sham Maulana Abdul Ghaffar sb se Mulaqat

یادگار شام کی خوبصورت ملاقات

مغرب سے قبل جب میں اپنے دفتر کے کچھ کام میں مصروف تھا اچانک شمس الحسن چا کا فون آیا. کہنے لگے:

"محب اللہ میں کئی دنوں سے دہلی شاہین باغ میں ہوں پرسوں گھر واپسی ہے. میں چاہتا ہوں کہ مولانا عبد الغفار صاحب سے ملاقات کروں تمہیں فرصت ہو تو چلو"

 بڑوں کی بات میں جلدی نہیں ٹالتا جب کہ وہ کسی اچھے کام کے لیے کہہ رہے ہوں اور یہ بات تو ایسی تو جو میری خواہش کی تکمیل تھی. کیوں کہ مولانا عبدالغفار صاحب واحد ایسی محترم شخصیت ہیں جو میرے اور میرے والد مرحوم کے مشترک استاذ ہیں جو علوم دینیہ کے علاوہ سائنس، ریاضی اور اردو ہندی کے ساتھ انگریزی میں بھی کافی مہارت رکھتے ہیں.

... خیر میں فوراً تیار ہوا اور شمس الحسن چا اور ڈاکٹر اسد اللہ صاحب کے ہمراہ تین اشخاص پر مبنی یہ قافلہ بعد نماز مولانا مولانا کے گھر جوگابائی ایکسٹینشن جامعہ نگر پہنچا.

الحمدللہ تقریباً دو دہائیوں کے بعد مولانا محترم سے میری یہ ملاقات ہو رہی تھی اور بڑے بزرگوں کی محفل میں بیٹھنے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے سو ہم لوگوں نے بھی تقریباً دو گھنٹے پر مشتمل اس مختصر سی محفل میں متنوع موضوعات پر سیر بحث گفتگو کی اور بہت کچھ سیکھا. رخصت کی اجازت سے قبل اپنی تین کتابیں (شخصیت کی تعمیر اسلام کی روشنی میں، رمضان المبارک اور شخصی ارتقاء ، افسانوی مجموعہ کشمکش) مولانا محترم کی خدمت میں پیش کیں آپ بہت خوش ہوئے اور اپنے صاحب زادے کی تصنیف کردہ ایک کتاب نشان راہ ہمیں عنایت کی جسے لے کر ایک یاد گار شام کی خوبصورت ملاقات کے ساتھ ہم لوگ واپس چلے آئیں.

اللہ تعالیٰ سے یہی دعا ہے کہ مولانا کو بہ صحت و عافیت رکھے اور ہمیں دین پر عمل کرتے ہوئے خدمت دین کا جذبہ عطا کرے آمین.       محب اللہ قاسمی

No comments:

Post a Comment

Turky & Sirya Zalzala

 ترکی و شام میں زلزلے کی تباہ کاری اور انسانیت کی ذمہ داری محب اللہ قاسمی انسان جس کی فطرت کا خاصہ انس ومحبت ہے ۔ اس لیے اس کا ضمیر اسے باہم...