Thursday 12 March 2020

Allah ka Rang



اللہ کا رنگ

اسلام نے ہماری ہر طرح سے رہنمائی کی اور اللہ تعالیٰ نے قرآن کے ذریعہ زندگی گزارنے کا اصول عطا کیا. اللہ کے رسول صل اللہ علیہ و سلم کی جانب سے واضح ہدایت کی گئی. ہم وہی طریقہ اختیار کریں گے جس میں اللہ تعالیٰ کی رضا شامل ہو. اس کے بر خلاف ہمارا قدم نہیں بڑھے گا. ہمیں اللہ کا رنگ اختیار کرنا ہے جو اس کے احکام میں شامل ہے. پھر ہم پر کوئی اور رنگ کیسے چڑھ سکتا ہے. جب کہ ہمارے سامنے ادخلو فی السلم کافۃ (اسلام میں پورے کے پورے داخل ہو جاؤ) اللہ کا فرمان ہے.

ہمیں دنیا والوں کے طریقہ کار سے جو اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے راستے کے بر عکس ہے، مرعوب ہونا ہے نہ مدہوش ہونا ہے کہ ہم راہ نجات کو ہی بھول جائیں اور ان رسم و رواج میں الجھ کر اپنے نصب العین کو فراموش کر بیٹھیں.

ہمیں یہ ہر گز نہیں بھولنا چاہیے کہ ہم مسلمان ہیں جس کی اپنی ایک شناخت ہے اور وہ اللہ کا رنگ ہے وہ اسی کے ساتھ جیتا ہے اور اسی کی خاطر مر مٹنے پر شہادت کا اعزاز حاصل کرتا ہے. اس رنگ میں پوری طرح رنگنے کے بعد وہ دوسروں کو اس رنگ میں رنگنے کی دعوت دیتا ہے بلکہ یوں کہا جائے کہ دوسرے لوگ اس رنگ کو دیکھ کر خود ہی اس رنگ میں رنگ جانے کو مچل اٹھتا ہے. کیونکہ اس رنگ کے بعد سب رنگ پھیکے ہیں.

’’ اور اللہ کے رنگ سے بہتر رنگ کس کا ہو سکتا ہے اور ہم اللہ کی عبادت کرنے والے ہیں۔‘‘
محب اللہ قاسمی

No comments:

Post a Comment

Turky & Sirya Zalzala

 ترکی و شام میں زلزلے کی تباہ کاری اور انسانیت کی ذمہ داری محب اللہ قاسمی انسان جس کی فطرت کا خاصہ انس ومحبت ہے ۔ اس لیے اس کا ضمیر اسے باہم...