Thursday 10 May 2018

Sila Rahmi



صلہ رحمی

    رشتہ داروں میں بھی اتنی نفرت نہ ہو کہ لوگ رشتہ داری سے ہی نفرت کرنے لگے... صل من قطعک...(ان سے رشتہ جوڑوں جس نے تم سے رشتہ توڑا) کو سامنے رکھنے والے بھی انسان ہیں جو ممکن ہے کہ تحمل نہ کر سکے اور معاملہ بہت سنگین ہو جائے.
وصلوا الأرحام
اس لئے رشتہ داروں پر توجہ دیں، ان کا خیال رکھیں اور اپنے کسی قسم کے مکر و فریب سے انھیں تشدد کا نشانہ نہ بنائیں. صلہ رحمی کا یہی تقاضا ہے جس کا حکم دیا گیا ہے اور اس کی اہمیت بیان کی گئی ہے   
            محب اللہ قاسمی


دینی تعلیم
    لوگ اپنے بچوں کو اردو تو پڑھانا نہیں چاہتے جس کا نتیجہ ہے اب عصری تعلیم گاہوں سے بھی اردو ختم کی جا رہی ہے اسی طرح مکتب میں بھیجنا نہیں چاہتے وہ نماز جنازہ تو دور ٹھیک طرح سے کلمہ نہیں پڑھ سکتے.
اب بتائیں کہ اس میں علماء کیا کریں جنہوں نے اردو جو ہماری تہذیب کا حصہ ہے جس میں دینی تعلیم کا ذخیرہ ہے اس کو اب تک پروان چڑھانے میں اپنی پوری کوشش صرف کر دی ہے اور مسلسل ممبر و محراب سے دینی تعلیم کی اہمیت اور اس کی فرضیت پر زور دے رہے ہیں...پھر بھی روش خیال لوگوں کے عتاب کا شکار وہی بے چارے مولوی...کہ انھوں نے نماز جنازہ پڑھانا کیوں نہیں سکھایا؟  ارے بھائی کس نے آپ کو دینی تعلیم کے حصول سے روکا؟
            محب اللہ قاسمی


No comments:

Post a Comment

Turky & Sirya Zalzala

 ترکی و شام میں زلزلے کی تباہ کاری اور انسانیت کی ذمہ داری محب اللہ قاسمی انسان جس کی فطرت کا خاصہ انس ومحبت ہے ۔ اس لیے اس کا ضمیر اسے باہم...