نعت رسول عربیﷺ
آپ ہیں صاحب ذیشان رسول عربی
دو جہاں آپ پہ قربان رسول عربی
آپ کا مانے جو فرمان رسول عربی
زندگی اس کی ہو آسان رسول عربی
شرک و بدعت کا ہے طوفان رسول عربیﷺ
ظلم و طغیان سے راحت ملی انسانوں کو
آپ ہیں رحمت رحمان رسول عربیﷺ
فرق ناموس مقدس پہ نہ آئے گا کبھی
کوئی کتنا کرے اپمان رسول عربی
آپ کے اسوہ و سنت پہ رہوں گا قائم
لاکھ حائل رہے شیطان رسول عربی
آپ کی نعت کآ ہر شعر ہے راحت افزا
وجد میں آگیا ایمان رسول عربی
جاں رفیق آپ کے دیں پر ہی نچھاور کردے
بس یہی اس کا ہے ارمان رسول عربی
محب اللہ رفیق قاسمی

No comments:
Post a Comment