Sunday 4 February 2018

Jashn Jamhuriyat par Jhanda: Bhgwa ya Tiranga?




جشن جمہوریت پر جھنڈا: بھگوا یا ترنگا ؟

       تین رنگوں (کیسریا سفید اور ہرا) سے بنا ہمارا جھنڈا ترنگا جسے انگریزوں کی غلامی سے آزادی کے بعد ہماری آن، بان اور شان کی علامت کو درشانے کے لیے ہمارے ملک عزیز ہندوستان ، کا قومی جھنڈا قرار دیا بنایا گیا اسی طرح حب الوطنی سے لبریز ایک ترانہ ہندی ’’سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا‘‘ جسے ایک زمانہ سے ہندوستانی عوام گاتے آ رہے ہیں اور ’’مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا ‘‘ جیسے بول سے باہمی محبت اور آپسی بھائی چارے کو فروغ دینے کوشش کرتا ہے۔ اسی لیے سب لوگ یہاں مل جل کر رہنا چاہتے کیوں کہ ’سبھی کا خون ہے شامل یہاں کی مٹی میں‘۔
      ایسے میں بھگوا جھنڈا کا ٹکراؤ ترنگا سے ہوگا تو دنگا لازمی ہے پھر بھی لوگ بھگوا چھوڑ، ترنگا (یوم جمہوریہ کی مناسبت سے پروگرام میں ترنگا لہرانے والے مسلمان) کو ہی قصور وار ٹھہرانے کی سازش کر رہے ہیں. جب کہ سی سی ٹی وی فوٹج موجود ہے اور موقعہ واردات پر پہنچ کرلوگوں نے اس کی تصدیق کی کہ مسلمان بے قصور ہیں۔

      جی ہاں بات ہو رہی کاش گنج میں جشن جمہوریت کی جہاں مسلمانوں نے ترنگا پھہرانے کے لیے 26 جنوری کو ایک تیراہے پر پروگرام رکھا تھا۔ جپروگرام کے دوران ہی کچھ بائک سوار ہاتھ میں بھگوا لیے ترنگا یاترا نکال رہے تھے اس جگہ آپہنچے، اس طرح دو گروہ میں کہا سنی ہوئی اور معاملہ فساد اور آگ زنی تک جا پہنچا۔

      یہ کیا... کبھی ترنگا نہ پھہرانے کے الزام میں، کبھی بھگوا جھنڈا نہ لہرانے اور وندے ماترم نہ کہنے کی پاداش میں، کیوں مسلمانوں کو ہی نشانہ بنایا جاتا ہے. کیوں ان کے گھروں، مکانوں اور دکانوں کو نذر آتش کیا جاتا ہے. ایک تو ویسے ہی بے روزگاری سے جنتا پریشان حال ہے. کچھ لوگ تھوڑی بہت محنت کر کے کچھ کرنا چاہتے ہیں، تو اسے بھی جلا کر خاک کر دیا جاتا ہے. ایسے میں کوئی پکوڑی کی ٹھیلی بھی لگا پائے گا۔ اسی دن کے لیے مجاہدین آزادی نے ملک کو انگریزوں سے آزاد کرانے کے لئے قربانیاں دی تھیں
.
      ایسے میں ایک سوال جو ذہن آتا ہے کہ اب اب یہ طے ہوجائے کہ یوم جمہوریہ یا یوم آزادی کے جشن میں کون سا جھنڈا لہرایا جائے تاکہ آئندہ کوئی دوسرا کاش گنج نہ بنے اور ہندو مسلم فسادات نہ ہو، ہمارے بھائی چارے کو کوئی نقصان نہ پہنچائے۔کون ہے جو اتنا زہر بھر دیتا ہے ،جس کی وجہ سے لوگ تشدد کی راہ اپنا کر آگ زنی پراتر آتے ہیں۔

http://www.baseeratonline.com/58175.php

No comments:

Post a Comment

Turky & Sirya Zalzala

 ترکی و شام میں زلزلے کی تباہ کاری اور انسانیت کی ذمہ داری محب اللہ قاسمی انسان جس کی فطرت کا خاصہ انس ومحبت ہے ۔ اس لیے اس کا ضمیر اسے باہم...